عمران خان کا بہترین علاج یقینی بنایا جائے :پرویز الٰہی

عمران خان کا بہترین علاج یقینی بنایا جائے :پرویز الٰہی

بانی پی ٹی آئی کی صحت متاثر ہو رہی انہیں مسلسل نگہداشت کی سخت ضرورت ہے پی ٹی آئی صدر سے پارٹی ارکان اسمبلی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں رکن قومی اسمبلی میاں محمد غوث، ارکان پنجاب اسمبلی چودھری اعجاز شفیع، ضمیر الحسن بھٹی، ڈاکٹر فیصل جمیل ، منظور وڑائچ ایڈووکیٹ اور سیف الٰہی شریک تھے ،اس موقع پر پرویز الٰہی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت روز بروز سخت متاثر ہو رہی ہے ۔ انہیں بینائی کم ہونے اور ہائی بلڈ پریشر کی صورتحال کے پیش نظر مسلسل نگہداشت کی سخت ضرورت ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی مکمل صحت کی بحالی تک ان کا بہترین علاج یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...