عمران خان کیخلاف کیس مضبوط،سزا ہوجائیگی:نجم سیٹھی
خان صاحب کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، وہ سیاسی اور دلیر آدمی ، مانگیں گے بھی نہیں لطیف کھوسہ کسی کا ایجنڈا لیکر گئے ،موقف ریکارڈ ہوا،آج کی بات سیٹھی کیساتھ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا،خان صاحب بھی سیاسی اور دلیر آدمی ہیں،انہوں نے بھی کوئی ریلیف مانگنا نہیں ہے ،ان کاہمیشہ موقف رہا ہے کہ عدالتوں سے ریلیف لینا ہے ، 190 ملین پاؤنڈ کیس ختم ہوجائے گا، خان صاحب کو اس میں سزا پکی ہوجائے گی،بشریٰ بی بی کو شاید کوئی ریلیف مل جائے کیونکہ بشریٰ بی بی کے خلاف کیس بھی کمزور ہے ،کیس عمران خان کے خلاف مضبوط ہے ،ہوسکتا ہے بشریٰ کوصحت خرابی کی بنیاد پر کوئی ریلیف مل جائے ۔پروگرام 'آج کی بات سیٹھی کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کچھ لوگ سوال پوچھ رہے ہیں خان صاحب سے ملاقات میں سلمان صفدر کے ساتھ لطیف کھوسہ بھی تھے ، اچانک ظاہر ہوئے ، مل کر آ گئے ، بیرسٹر سیف یا سلمان اکرم راجا ملاقات کرلیتے یا کوئی اور ملاقات کرلیتا،کھوسہ صاحب یہ کس کھاتے میں آگئے ؟ میراخیال ہے یہ فیصلہ اس لئے ہوا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کو نمٹایا جائے۔
یہ پکا سگنل چلاجائے کہ ہم کسی صورت میں کسی قسم کے کمپرومائز یا ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں ،خان صاحب پر پریشر بڑھ جائے ،اس کی سماعت پھر سے شروع کر ادی جائے ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں خان صاحب اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی پیروی بیرسٹر سلمان صفدر کے ساتھ لطیف کھوسہ بھی کر رہے ہیں،پھر یہ فیصلہ ہوا ان دونوں کو خان سے ملنے کی اجازت دی جائے ،تاکہ بعد میں کھوسہ صاحب یہ نہ کہیں کہ آپ نے مجھے ملنے کی اجازت نہیں دی ،لطیف کھوسہ کو جب اجازت دینے سے قبل کوئی بات کی ہوگی،طے کئے بغیر اجازت نہیں دی جاسکتی،ملاقات سے متعلق کئی قسم کی باتیں چل رہی ہیں ،ایجنڈا لطیف کھوسہ لے کر گئے تھے ،سلمان صفدر نہیں ، وہ وکیل کے طور پر گئے ،ایجنڈا یہ تھا کہ خان صاحب سے یہ یہ سوال پوچھنے ہیں،ان سے پوائنٹ آف ویو لینا ہے ،لطیف کھوسہ ایجنڈٖا کسی کی طرف سے لے گئے تھے ،ایجنڈے میں یہ تھا کہ حکومت چاہتی ہے 28 ویں ترمیم ہو،صوبے بھی نئے ہوں،اس میں آ پ کا کیا موقف ہے ، گورنر راج کے بارے میں بھی بات کی ہوگی، 4 گھنٹے ملاقات میں خان سے معاملات پر سارا موقف لیا،عمران خان کھوسہ کے سوالات کے جواب دے رہے تھے وہ سارے ریکارڈ ہورہے تھے ،عمران خان کو پتا تھا میں جو پیغام دے رہاہوں وہ سن لیں گے ،انہوں نے سب معاملات پر تبصرہ کیا۔نجم سیٹھی نے کہا ان تمام چیزوں میں مجھے کوئی بریک تھرو یا کسی کی رہائی نظر نہیں آرہی ،نورین ، عظمیٰ نے کمٹمنٹ کیا ہے کہ ہم سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی،اس وجہ سے وہ رہا ہوگئیں،باہر آئیں تو ان کے منہ سے ایک بھی لفظ نہیں نکلا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments