نئے صوبے : حکومتی قانونی ٹیم کا ریفرنڈم پر غور : وزیراعظم اس معاملے پر پارلیمنٹ سے اجازت حاصل کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لیے جانے کا بھی جائزہ : ذرائع

نئے صوبے : حکومتی قانونی ٹیم کا ریفرنڈم پر غور : وزیراعظم اس معاملے پر پارلیمنٹ سے اجازت حاصل کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لیے جانے کا بھی جائزہ : ذرائع

پنجاب میں 4سمیت 10سے 12 صوبوں کی تجویز، پی ٹی آئی نے حامی ہونے کے باوجود آئینی ترمیم کی حمایت کاعندیہ نہیں دیا،پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف کی حمایت نہ ملنے پر ریفرنڈم کی جانب بڑھا جائے گا آئینی حیثیت کے تعین کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا جاسکتا، بلوچستان اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے قرارداد جلد پیش کیے جانے کا امکان ،مارچ میں سینیٹ انتخابات سے قبل پیش رفت ضروری قرار

اسلام آباد(نماندہ دنیا ، مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی قانونی ٹیم کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی تجاویز پر غور ، آئینی اورقانونی مشاورت مکمل کرلی۔وزیراعظم اس معاملے پر پارلیمنٹ سے اجازت حاصل کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لیے جانے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے، نئے صوبوں کی حامی ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ نہیں دیا،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ترمیم کی حمایت نہ کرنے پر معاملہ ریفرنڈم کیلئے پارلیمنٹ میں لے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت قانون، پارلیمانی امور، اٹارنی جنرل ریفرنڈم کے آئینی و قانونی پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں،بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم کے لیے آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کے تحت طریقہ کاراپنانے کی تجویز دی گئی ہے ،جس کے تحت وزیراعظم قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ سے ریفرنڈم کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔ ریفرنڈم کے انعقاد کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لیے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنڈم کی آئینی و قانونی حیثیت کے تعین کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں 10 سے 12 صوبے بنانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت پنجاب کو 4جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو دو، دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد بھی جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے، مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں متوقع سینیٹ انتخابات سے قبل اس معاملے پر پیش رفت ضروری قرار دی جارہی ہے۔

لاہور(دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے ، جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز (کاپ 31)میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...