خیبر پختونخوا میں سونے کی کان کنی بند کرنیکا فیصلہ ، تمام لیز منسوخ

خیبر پختونخوا میں سونے کی کان کنی بند کرنیکا فیصلہ ، تمام لیز منسوخ

ماہانہ 4ارب 20کروڑ کا 90 کلو سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے ،80فیصد حصہ افغانستان سمگل کیا جاتا غیر قانونی کان کنی کی پشت پناہی کرنیوالوں میں پی ٹی آ ئی ،جے یوآ ئی رہنما ، پیپلزپارٹی کے امجد آفریدی شامل:گورنر

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سونے کی کا ن کنی کی تمام لیز منسوخ کرتے ہوئے غیر قانونی کان کنی، سمگلنگ اور ٹیرر کرائم نیکسز کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے ماہانہ تقریباً 90 کلوگرام سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے جس کی مالیت تقریبا 4ً ارب 20 کروڑ روپے بنتی ہے۔ غیر قانونی کان کنی میں 2 ہزار سے زائد ایکسکیویٹرز استعمال ہو رہے ہیں جبکہ کوہاٹ اس سرگرمی کا نمایاں مرکز ہے، نکالے جانے والے سونے کا تقریبا 80ً فیصد حصہ افغانستان سمگل کیا جاتا ہے جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کا سونا نکالے جانے کے باوجود اس کے مقابلے میں دس سالہ لیز محض 4 ارب 92 کروڑ روپے میں دینا قومی وسائل کی لوٹ مار اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ گورنر نے غیر قانونی کان کنی کے نیٹ ورک کی پشت پناہی کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں آفتاب عالم، شہریار آفریدی، خرم ذیشان، ساجد اقبال اور احسان کے نام بھی لیے ۔ ان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد آفریدی ، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سیٹھ گوہر سیف اللہ، نسیم آفریدی اور عماد اعظم بھی اس معاملے میں شامل ہیں۔گورنر نے سابق وزیراعلیٰ ٰسہیل آفریدی کے بھائی نوید، سینیٹر خرم ذیشان کے قریبی رشتہ دار اظہر بخاری اور ان کے کوآرڈینیٹر نذیر آفریدی کے نام بھی نیٹ ورک سے منسلک افراد کے طور پر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...