آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ سپیکرپختونخوا سمیت 9ارکان اسمبلی کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائر

آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ  سپیکرپختونخوا سمیت 9ارکان اسمبلی  کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی گرفتاری اور حراست کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔

ایڈووکیٹ معظم بٹ کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں کو حراست میں رکھنا عوام کے انتخابی مینڈیٹ کو غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہے ، ریاستی ادارے منتخب نمائندوں کی سیاسی سرگرمیوں اور پارلیمانی کردار کو روکنے کے مجاز نہیں ہو سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...