آئینی عدالت :اخترمینگل اورراجہ ناصر کی گورنرراج مقدمہ میں فریق بننے کی متفرق درخواستیں دائر

آئینی عدالت :اخترمینگل اورراجہ  ناصر کی گورنرراج مقدمہ میں فریق  بننے کی متفرق درخواستیں دائر

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ اور تین ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے متعلق مقدمے میں سردار اختر مینگل اور سینیٹر راجہ ناصر عباس نے وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کی متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے الگ الگ درخواستوں میں وفاقی آئینی عدالت سے 5 نومبر 2026 کے حکم نامے میں ترمیم اور اسے واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مقدمے میں فریق بنایا جائے اور دلائل دینے کے ساتھ تحریری معروضات جمع کرانے کی اجازت دی جائے ،درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ انہیں مقدمے میں فریق نہ بنانا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت منصفانہ سماعت کے حق کی خلاف ورزی ہوگی اور اس سے انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...