اسلام آباد میں دوسرا عالمی مقابلہ حسن قرأت 24 نومبر سے شروع ہوگا

 اسلام آباد میں دوسرا عالمی مقابلہ حسن  قرأت 24 نومبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق شرکت کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ممالک سمیت 11 دیگر ممالک کے ممتاز قرا کرام سے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، جن میں روس، بوسنیا و ہرزیگووینا، بھارت، چین، ایتھوپیا، فلپائن، جرمنی، تنزانیہ، فرانس، کینیا اور مالدیپ شامل ہیں۔ اب تک 31 ممالک سے نامزدگیاں موصول ہو چکی ہیں جبکہ شریک قرا کرام کے ویزوں کا اجرا بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ مصر اور ایران سے ممتاز اساتذہ بطور ججز مقابلے میں شرکت کریں گے ، پاکستان کی نمائندگی قاری سید صداقت علی کریں گے۔ مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام ضروری سفری، انتظامی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...