15کلو آٹا تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ
لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ دو ہفتوں میں پرچون سطح پر 15کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے، 80کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں 500روپے ،50 کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 5500روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2350روپے سے بڑھ کر 2500روپے ،80کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت 13000روپے سے بڑھ کر 13500 روپے ،50کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت8200روپے سے بڑھ کر 9000روپے ہو گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments