ریڈیو حملہ کیس :آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ریڈیو حملہ کیس :آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

انسداد دہشتگردی عدالت سے غیر فعال وزیراعلیٰ پختونخوا ودیگر کو نوٹس جاری عدم پیشی پر اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے :پراسیکیوشن

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد ملزم غیر فعال وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ۔عدالت نے سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کو فوجداری  قانون کی دفعہ 87 کے تحت نوٹس جاری کر دئیے ۔ پراسیکیوشن کے مطابق دونوں کے خلاف نوٹس گھر اور دفتر پر آویزاں کئے جائیں گے ،سہیل آفریدی پیش نہ ہونے پرعدالت فوجداری قانون کی دفعہ 512 کے تحت انہیں اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ہی دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردے گی،واضح رہے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کو ریڈیو پاکستان کی درخواست پر نامزد کردیا گیا ہے ، پراسیکیوشن کے مطابق حملہ کیس میں 80 سے زائد ملزمان نامزد ہیں اور کیس کا ٹرائل زیر سماعت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...