ایران میں سابق افغان عہدیداروں کونشانہ بنانے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث :ایرانی جریدہ

ایران میں سابق افغان عہدیداروں  کونشانہ بنانے میں طالبان انٹیلی  جنس ملوث :ایرانی جریدہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ایران میں سابق افغان عہدیداروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں افغان طالبان انٹیلی جنس کے کردار سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 ایرانی اور افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں سابق افغان صدارتی مشیر احمد خان غوری پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس کے ایک ایجنٹ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔معروف ایرانی جریدے ایراف کے مطابق یکم نومبر کو احمد خان غوری کو نشانہ بنانے والے خودکش حملہ آور کو کابل سے براہ راست احکامات موصول ہوئے تھے ۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان انٹیلی جنس کے ایجنٹ نے مہمان کے طور پر سابق افغان صدارتی مشیر کی رہائش گاہ تک رسائی حاصل کی اور وہاں دھماکہ کیا،ایراف کے مطابق اس سے قبل بھی ایران میں موجود افغان شخصیات معروف غلامی اور سابق افغان جنرل اکرم الدین سری کونشانہ بنایاجا چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...