صدر وزیراعظم ملاقات میں محسن نقوی کا نہ ہونا اہم

صدر وزیراعظم ملاقات میں محسن نقوی کا نہ ہونا اہم

اسٹیبلشمنٹ یہی چاہتی پہلے سیاسی جماعتیں متفق ہوں،زرداری کچھ مانگنے آئے تجویز لائے ہونگے کہ ریفرنڈم میں جلدی نہ کریں:آج کی بات سیٹھی کیساتھ

لاہور(دنیا نیوز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا اہم بات یہ ہے کہ صدر وزیراعظم کی ملاقات میں محسن نقوی شریک نہیں تھے ، اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی نہیں تھی، کوئی ایسی چیز ڈسکس ہورہی ہے جس میں زرداری صاحب کو کوئی چیزیں درکار ہیں ۔وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن سے ،زرداری صاحب نے کچھ مانگنا ہے ،اس لئے وہ آئے ،لگتاہے زرداری صاحب کوئی ایجنڈا ایٹم  لے کرآئے ہیں،اس وجہ سے محسن نقوی شریک نہیں ہوئے ،اسٹیبلشمنٹ بھی یہی چاہتی ہے کہ پہلے سیاسی جماعتیں آپس میں ڈسکس کرکے اس پر متفق ہوں، سیاسی جماعتوں کا اتفاق ضروری ہے۔

پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا صدر کا وزیراعظم کو ملنے کیلئے آنا یہ بنتا نہیں ہے ،اس سے پتا چلتا ہے کہ میٹنگ کا فیصلہ ایک دم نہیں ہوا، یہ پہلے سے طے شدہ ہوگا کہ میٹنگ ہو گی،صدر ملنے جائیں گے ، یہ جو میٹنگ ہوئی ہے اس بارے میں خبریں لیک ہوں گی مگر کوئی نیاآفیشل سٹیٹمنٹ نہیں آئے گا کہ ہم نے یہاں کیا ڈسکس کیا ہے ، میرے خیال میں ریفرنڈم اور نئے صوبوں سے متعلق ڈسکس ہوا ہے ،بات یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نئے صوبوں کے خلاف ہے ،خبریں یہ ہیں کہ پیپلزپارٹی والے بیک گراؤنڈ میں مان گئے ہیں مگر کب، کیسے ، کتنے اور کیوں پر ابھی اتفاق نہیں ہوا،ملاقات میں زرداری صاحب نے یہی کہا ہوگا کہ آپ ریفرنڈم میں جلدی نہ کریں،اگلے الیکشن ہونے دیں،اگلے الیکشن سے جو نئی پارلیمنٹ آئے وہ فیصلہ کرے کہ کتنے صوبے ہوں گے ،ریفرنڈم ہوگا یا نہیں ہوگا،اس کی کیا اہمیت ہوگی، کس طریقے سے آگے بڑھنا ہے ،ابھی آپ اس سلسلے کو مت چھیڑیں،کیونکہ ہمارا سپورٹ بیس اس وقت اسے قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...