13 سالہ مالی بے ضابطگیوں کا حساب ہوگا ، امیر مقام

 13 سالہ مالی بے ضابطگیوں کا حساب ہوگا ، امیر مقام

صوابی کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف فیصلہ سنا دیا ،جلسہ سے خطاب

 صوابی (دنیا نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے ، خیبر پختونخوا میں ہمارا واحد ایجنڈا قیام امن، عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی ہے ، اب احتساب کا وقت آچکا ہے ، گزشتہ 13سال کے دوران ہونے والی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا حساب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو صوابی کے امن چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر جھوٹ بولنے والے صوابی کے عوام کا جذبہ دیکھ لیں، صوبے میں انتظامی حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں کو عوام نے من و عن تسلیم کیا ہے۔ عوام کے مفاد کے منصوبوں کو آگے لے کر جائیں گے ۔ اب صوبے کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے ، عوام کے تعاون سے امن و امان قائم ہوگا اور صوبہ ترقی کرے گا۔ پاکستان ہماری پہچان اور ہمارا وطن ہے ، اس کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...