شہید میجر عمر ناصر ،حوالدار عدنان کی چکلالہ میں نمازِ جنازہ ادا
نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت شہداء کو آبائی علاقوں میں مکمل اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا
راولپنڈی، اسلام آباد (اے پی پی، دنیا نیوز)نوشکی میں شہید پاک فوج کے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے ،شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان نے 14 نومبر کو ضلع نوشکی کے قریب جامِ شہادت نوش کیا،پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ، شہداء کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی باعثِ فخر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments