تعصب مسترد، افہام و تفہیم کو فروغ د یا جا ئے ، صدر ،وزیر اعظم
اسلام آباد(اے پی پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم برداشت ورواداری آج پیر کومنایاجائے گا ، صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے پیغام میں سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں تعصب کو مسترد کرتے ہوئے افہام و تفہیم کو فروغ دیں۔
انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ایسا معاشرہ تشکیل دینے میں مدد کریں جہاں ہر فرد عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے ۔ صدرمملکت نے مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنماؤں، ماہرین تعلیم، میڈیا اور سول سوسائٹی سے تعصب کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا علمائے کرام، اساتذہ، ذرائع ابلاغ، سول سوسائٹی، سرکاری اداروں اور ہر شہری، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تعصب کو مسترد کریں، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments