موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کلائمیٹ آبزرویٹری منصوبہ سنگ میل : مریم نواز
پراجیکٹ ہوا کے معیار،پانی،مٹی اور موسم کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا منفرد مرکز ہوگا:ایکس پر اظہار تشکر پنجاب میں جرائم کی شرح 70فیصد کم ہونا خوش آئند :وزیراعلیٰ ،ٹریفک قوانین پر عملدرآمدپر زور
لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے ایکس میسج میں لاہور میں زیرِ تعمیر پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پراجیکٹ پر اظہار تشکر کیاہے ، پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سہولت کے طور پر تصور کیا گیا ہے اور یہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے پنجاب اور پاکستان کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک سنگِ میل ہے ۔ لاہور میں پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کو اے آئی سے چلنے والی موسمیاتی انٹیلی جنس سسٹم سے مزین ہے ۔پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی پیشگوئی ممکن ہوگی۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری ہوا کے معیار،پانی، مٹی اور موسم کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا منفرد مرکز ہوگا۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹر ی میں ماحولیاتی ڈیٹا، ریسرچ لیبارٹریز سے نوجوان کلائمیٹ سائنسدانوں کے لیے مزید سیکھنے کے مواقع میسرہونگے -پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری میں عالمی سائنسی تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری کو ایک ہی چھت تلے یکجا کیا جائے گا۔
پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری جدید ترین سہولت ارلی وارننگ سسٹمز، سیلاب کی پیشگوئی کی جا سکے گی ۔پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی تیاری، آفات سے بحالی، آبی تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔پائیدار وسائل کے انتظام، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت، جنگلات کے تحفظ بھی پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری سے کیا جا سکے گا۔ اپنے ماحول، اپنی کمیونٹیز اور آنے والی نسلوں کی حفاظت ہمارا عزم ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بین الاقوامی سطح پرمنظم جرائم کی روک تھام اور ان کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ منظم جرائم معاشرے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔منظم جرائم کی روک تھام کے لیے ہر سطح پر مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ انسانی سمگلنگ، منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے ۔جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مو ثر اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی، عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔ پرامن، محفوظ اور جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70فیصد تک کمی کا رجحان خوش آئند ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں سڑک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیاہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سڑک حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، سڑک حادثات کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے ، تیز رفتاری،لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے ۔ محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال حادثات میں جانی نقصان کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments