جسٹس عابد عزیز شیخ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ ،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت، ججز اور وزرا کی شرکت
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب جی او آر ون لاہور میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شرکت کی۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس امیر بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شہرام سرور ، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس چودھری اقبال، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس جواد حسن، جسٹس وحید خان، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس احمد ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس طارق ندیم اور جسٹس طارق سلیم شیخ سمیت دیگر ججز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر جسٹس خالد اسحاق، جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس جواد ظفر، جسٹس وقار حیدر اعوان، جسٹس جاوید اقبال وینس، جسٹس سید فرہاد علی شاہ، جسٹس غلام سرور نہنگ اور جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محسن، وفاقی و صوبائی وزرا اور قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے ۔ شرکا نے جسٹس عابد عزیز شیخ کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments