SIFC کی چینی سرمایہ کارگروپس کے سربراہوں سے ملاقات
ٹرانسشن ہولڈنگز، ٹیکنو گروپ کے سی ای اوز سے چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر گفتگو چینی کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کیلئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہا نی
اسلام آباد (اے پی پی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ٹرانسشن ہولڈنگز چین کے چیئرمین جارج ژو اور ٹیکنو گروپ کے چیف ایگزیکٹو عامر الاوالہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات اور صنعتی تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے ، سرمایہ کاری کے نئے شعبوں کی نشاندہی اور باہمی مفاد پر مبنی صنعتی شراکت داری کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور اپنی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے معاونت اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہا نی کرا ئی ۔ ایس آئی ایف سی عالمی کاروباری قیادت کے ساتھ روابط کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments