عوامی نیشنل پارٹی کا 22 نومبر کو چمن میں شہدائے وطن کی یاد میں جلسہ عام میں بھرپور شرکت کا اعلان
قلعہ سیف اللہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی سیکرٹری ملک امان اللہ خان کاکڑ ضلعی صدر حاجی محمد خان کاکڑ جنرل سیکرٹری عبدالقاہر کاکڑ تحصیل صدور رفیع اللہ کاکڑ گل شیر پشتون تحصیل جنرل سیکرٹریز شکور جلالزئی اور بسم اللہ خان نے کہا ہے کہ۔۔۔
پشتون قومی تحریک شہدا کے لہو اور لازوال قربانیوں کی امانت ہے اکابرین اور شہداکی قربانیوں ہی کی بدولت پشتون قومی تحریک کی صد سالہ جدوجہد آج بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے شہدا کی قربانیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے ان کے قومی اہداف کے حصول کے لیے سیاسی جمہوری اور تنظیمی جدوجہد کو مزید منظم اور مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے پارٹی کارکن اور تنظیمی ذمہ داران 22 نومبر کو چمن میں شہدائے وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسد خان اچکزئی کی یاد میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت اور 19نومبر کو شٹرڈاون ہڑتال اور احتجاج کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز قلعہ سیف اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی محمد خان کاکڑ منعقد ہوا اجلاس میں19نموبر شٹرڈاون ہڑتال اور 22 نومبر کو چمن میں منعقد ہونے والے جلسہ عام اور اس میں مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان کی شرکت بارے تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments