پاکستانی خلائی سائنسدان کی ویانا اجلاس میں شرکت ، بارش کاپانی محفوظ بنانے کی موبائل ایپ متعارف

پاکستانی خلائی سائنسدان کی ویانا  اجلاس میں شرکت ، بارش کاپانی  محفوظ بنانے کی موبائل ایپ متعارف

لاہور (اے پی پی) پاکستانی خلائی سائنسدان نے بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے اور آبی وسائل کے بہتر انتظام کے لیے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید حل پیش کر دیا۔۔۔

 پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر خالد محمود نے آسٹریا کے شہر ویانا میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جو بارش کے پانی کے بہائو کا تخمینہ لگانے اور پانی ذخیرہ کرنے کے موزوں مقامات کی نشاندہی میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ آبی وسائل کے انتظام سے متعلق ناقص فیصلوں کی ایک بڑی وجہ مستند سائنسی معلومات کی عدم دستیابی ہے کیونکہ زمینی سطح پر ڈیٹا جمع کرنا مہنگا عمل ہے ،محدود بجٹ کی صورت میں اکثر اسے سب سے پہلے نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا اس مسئلے کا ایک موثر متبادل فراہم کرتا ہے تاہم متبادل سائنسی ڈیٹا اور ماڈلز تیار کرنا ہی کافی نہیں بلکہ انہیں آسان اور صارف دوست مصنوعات کی شکل میں ڈھالنا بھی ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...