دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پاک فوج کے جوان قوم کا فخر :پی ٹی آئی
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے علاقے نوشکی کے قریب دہشت گرد حملے میں میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔
پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواجِ پاکستان کے بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔ میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، تحریک انصاف شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments