پمز کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت چلانے کا فیصلہ

پمز کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت چلانے کا فیصلہ

قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار ،اسمبلی کے آئندہ سیشن میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزارت قومی صحت نے پمز قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے ، وزارت قانون کی منظوری کے بعد ترمیمی مسودہ کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، مجوزہ قانون کی منظوری کے بعد آئندہ سال مارچ تک پمز کو نئے قانون کے تحت مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ آف گورنرز کے تحت چلایا جائے گا ۔ وزارت قومی صحت نے پمز کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے پمز قانون میں ترمیم کی جائے گی  ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اسامی میں تبدیل کیا جائے گا، ،چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی تین سال کے کنٹریکٹ پر کی جائے گی اور نجی شعبہ سے وابستہ افراد کو کا تقرر ہو سکے گا، ترمیمی مسودہ کے مطابق پمز بورڈ آف گورنرز کی تعداد 9 تا 12 ہو گی۔

جس میں 7 تا 9 ممبران نجی شعبے سے تقرر کیے جائیں گے ، جبکہ وفاقی سیکرٹری قومی صحت، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پمز وفاقی حکومت کے ممبران ہوں گے ، تمام اسامیوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرری کی جائے گی، موجودہ ملازمین کی ملازمت کو قانونی تحفظ دیا جائے گا اور پنشن و دیگر مراعات برقرار رہیں گی، ترمیمی قانون کے دیگر انتظامی عہدوں اور چلڈرن ہسپتال، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر، برن سینٹر، کارڈیک سینٹر کے سربراہان بھی کنٹریکٹ پر نجی شعبے سے تقرر کیے جائیں گے ، بورڈ آف گورنرز کو ہسپتال کی انتظامی و مالی پالیسی سازی اور فیصلوں کا اختیار دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...