قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ  ہفتے طلب کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کا اجلاس ایک پھر ری شیڈول ہونے کا امکان ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج (پیر کو ) اجلاس طلب کرنے کی سمری تاحال تک صدر کو نہیں بھجوائی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے آج (پیر کو ) شام 5 بجے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں اجلاس ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اب آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...