پاک امریکا شراکت داری روز بروز مضبو ط ہو رہی:امریکی سفارتخانہ

پاک امریکا شراکت داری روز بروز مضبو ط ہو رہی:امریکی سفارتخانہ

میوزیم میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کا منصوبہ امریکی سفیر کے فنڈ زسے مکمل کیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان امریکی سفارتخانہ کین ہیرلسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری روز بروز مضبوط ہو رہی ہے ،تجارت، موسیقی، ثقافت اور تعلیم کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں امریکی چارج ڈی افیئرز نتالی بیکر نے تجارتی سفارت کاری کے حوالے سے سرگرمیوں میں حصہ لیا، جبکہ بلوچستان کے مہرگڑھ میوزیم میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے امریکی سفیر کے فنڈ سے منصوبہ مکمل کیا گیا۔

امریکی راک بینڈ برن دی بال روم نے امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا دورہ کیا اور پاکستانی موسیقاروں کے ساتھ کنسرٹس، ورکشاپس اور موسیقی کی محفلوں میں شرکت کی۔ امریکی کاروباری شخصیت ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے پاکستانی ٹیکنالوجی کے شعبے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے طلبہ اور اسٹارٹ اپس کی ورکشاپ میں شرکت کی اور پاکستانی کاروباری اداروں اور امریکی سرمایہ کاروں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا۔ فلبرائٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کینتھ ہالینڈ نے بھی مختلف شعبوں کے رہنماؤں کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے ذریعے پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے کے امور پر کام کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...