خرم ذیشان کا پارٹی عہدے ، سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان
استعفیٰ آج ارسال کر دوں گا، ووٹ عمران کی امانت :پی ٹی آئی رہنما گولڈ مائننگ الزامات لگانے والوں کیخلاف کارروائی بھی کرینگے :بیان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ آج پارٹی قیادت کو ارسال کر دیں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں خرم ذیشان نے کہا کہ پارٹی عہدے اور سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ آج پارٹی چیئرمین، جنرل سیکرٹری، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کو ارسال کر دیں گے ، اگر پارٹی استعفیٰ قبول نہیں کرتی تو بھی میراووٹ عمران خان کی امانت ہے اور وہ اس میں خیانت نہیں کریں گے ،آئندہ کسی بھی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کا خواہشمند نہیں ہوں ، خواہ وہ سینیٹ کا انتخاب ہو یا کوئی اور ، وہ صرف ایک عام پارٹی کارکن اور پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ضمیر کے مطابق عمران خان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔خرم ذیشان نے کہا کہ گولڈ مائننگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کی قانونی کارروائی بھی شروع کریں گے ،اس کیلئے دوست وکلا سے مشاورت کرینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments