ترقی دیکھ کر مخالفین کے اعصاب پر مریم سوار:عظمیٰ
طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد کرنا ایک معمول کا انتظامی فیصلہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کا طیارہ دیکھ بھال کیلئے پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے جانے والے اپنے ایک مختصر وضاحتی بیان میں انہوں نے صوبائی حکومت کے جدید سرکاری طیارے گلف سٹریم جی۔500کا آپریشنل کنٹرول اور دیکھ بھال پاکستان ایئر فورس کے سپرد کرنے کے فیصلے کو ایک معمول کی انتظامی کارروائی قرار دے دیا۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی دیکھ کر مخالفین کے اعصاب پر وزیراعلیٰ مریم نواز سوار ہیں۔ سرکاری طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں بلکہ ایک معمول کا انتظامی فیصلہ ہے ، پاکستان ایئر فورس پہلے ہی وزیراعظم اور ملک کے دیگر اعلیٰ حکام کے زیرِ استعمال طیاروں کی دیکھ بھال اور آپریشنل امور سرانجام دے رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments