فٹ بال ہیروز کی دنیا
تین نومبر 1972کو کراچی میں تاج محمدکے گھر آنکھ کھولنے والے زاہد تاج نے اپنے فٹبال کیریئر کا آغاز 1988میں بحیثیت گول کیپر ینگ چھتیس بی لانڈھی سے کیا اور انہیں پہلی مرتبہ فٹبال میں مرحوم عرفان خان جونیئر نے متعارف کرایا۔ زاہد تاج کا یہ کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ میں عرفان میموریل کے نام سے پہچانا جاتا ہے ۔ جس کے صدرمعروف فٹبال آرگنائزر اور اسپورٹس رائٹر ریاض احمد ہیں۔ زاہد تاج کو 1991 میں نیشنل بینک میں ملازمت ملی۔
کراچی (امتیاز نارنجا) انہوں نے1994 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا وہ قومی ٹیم کے ہمراہ مالدیپ، عمان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان کا دورہ کرچکے ہیں۔ زاہد تاج کی اب پوری توجہ کوچنگ پر ہے انہوں نے ”سی “ لائسنس کیا ہوا ہے اور حال ہی میں وہ سابق قومی کپتان محمد عیسیٰ کے ہمراہ جرمنی میں ”بی“ لائسنس کیلئے گئے تھے۔ زاہد تاج یوتھ ڈویولپمنٹ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور انہوں نے اپنی اکیڈمی ریئل سوکر کے نام سے بنائی ہوئی ہے جس میں انڈر 14بچے ان کے زیر تربیت ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھارہی ہے اور یوتھ ٹیم کے ہمراہ انہیں متعدد ممالک میں بحیثیت اسسٹنٹ کوچ اورگول کیپر کوچ بھیج چکی ہے ۔ حالیہ انڈر13قومی چمپپئن شپ میں وہ ایڈ 27کوچز کے پینل میں شامل ہیں اور پہلی بار انہیں کراچی میں ذمہ داری دی گئی ہے۔ زاہد تاج کوحال ہی میں عبدالمجید خان میموریل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ وہ کوچنگ میں طارق لطفی، ناصر اسمٰعیل، اختر محی الدین اور صدیق شیخ سے راہنمائی لیتے رہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments