پاکستان کو ایشین گیمز میں 6سے7 میڈلز جیتنے کی امید

پاکستان کو ایشین گیمز میں 6سے7 میڈلز جیتنے کی امید

ایتھلیٹکس، کبڈی، کرکٹ، سکواش، شوٹنگ، ہاکی، والی بال اور باکسنگ میں میڈلزکے چانسز موجود ہیں ،پاکستان 23ڈسپلنز میں شرکت کریگا ایشین گیمز کیلئے صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور وزیرِ کھیل کو دعوت نامے موصول ،ڈی جی پی ایس بی جاپان جائیں گے :سیکرٹری پی اواے خالد محمود

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان 6سے 7ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے ۔ جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز میں 248 رکنی دستہ شرکت کرے گا جن میں سے 93 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ برداشت کرے گا جبکہ 155 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات متعلقہ فیڈریشنز ، پی او اے اور کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت برداشت کریں گے ۔

سیکرٹری پی او اے خالد محمود کے مطابق سینئر وائس پریزیڈنٹ پی او اے فاطمہ لاکھانی پاکستانی دستے کی چیف ڈی مشن ہوں گی۔خالد محمود نے ایشن گیمز میں ایتھلیٹکس، کبڈی، مینز اور ویمنز کرکٹ، سکواش، شوٹنگ، ہاکی، والی بال اور باکسنگ میں میڈلز کی امید ظاہر کی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان 23 ڈسپلنز میں شرکت کرے گا، جن میں 14 ڈسپلنز میں خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرنے والا کھلاڑی اگر میڈل جیتتا ہے تو اسے حکومتی انعامی رقم ملنی چاہئے ۔سیکرٹری پی او اے نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کیلئے صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور وزیرِ کھیل کو دعوت نامے موصول ہوئے ہیں تاہم کسی کی شرکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی تاہم ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ جاپان جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...