تیسراٹیسٹ: انگلینڈکو 320 رنز کی برتری، پاکستان مشکلات کا شکار
انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے روز پہلے ہی سیشن میں برتری 100 رنز سے زائد تک پہنچائی اور 453 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، رضا اللہ کے 4 شکار جواب میں پاکستان کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنالیے تھے جبکہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، صائم ،عبد اللہ شفیق صفر پر آؤٹ
برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک، ڈان لارنس اور جیمی سمتھ اوررابنسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 320 رنز کی برتری حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنالیے جبکہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے ۔برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں انگلینڈ نے دوسرے روز ڈین لارینس اور ہیری بروک نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلے ہی سیشن میں برتری 100 رنز سے زائد تک پہنچائی اور 453 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہیری بروک 75، جیمز سمتھ 69، لارنس 65 اور رابنسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی جبکہ پاکستانی بولر انگلش بلے بازوں کے آگے بے بس نظر آئے ۔ دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 229 رنز پر گری جب ہیری بروک 75 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے ۔اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈان لارنس تھے جو 65 رنز بناکر محمد عمران کا شکار ، سمتھ نے کھانے کے وقفے تک نصف سنچری سکور کی جبکہ گس اٹکنسن اُن کے ساتھ 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔
تاہم انہیں 19 کے انفرادی سکور پر محمد عمران نے آؤٹ کیا۔آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز سمتھ تھے جنہوں نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ رضا اللہ کا شکار بنے ۔ اس کے بعد روبنسن کو بھی رضا اللہ نے اپنا شکار بناکر 50 رنز پر پویلین واپس بھیجا جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش ٹنگ تھے ۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ رضا اللہ نے 4، محمد عمران نے دو، جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے سبقت برابر کرنے کیلئے شروع کی جانے والی دوسری اننگز میں بھی اوپنر صائم ایوب ایک بار پھر کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد عبد اللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔ دونوں کھلاڑیوں کو رابنسن نے آؤٹ کیا اور میڈان اوور کروایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments