پاکستان ویمنز فٹ بال کی ترقی کیلئے سٹریٹجی پلان تیار

پاکستان ویمنز فٹ بال کی ترقی کیلئے سٹریٹجی پلان تیار

جاری حکمت عملی کے تحت 2030تک پانچ بنیادی معاملات پر کام کیاجائے گا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے خواتین کے فٹ بال کو گراس روٹس سے ایلیٹ لیول تک فروغ دینے اور کھلاڑیوں، کوچز، ریفریز، منتظمین اور قیادت کیلئے پائیدار مواقع پیدا کرنے کیلئے پاکستان ویمنز فٹ بال سٹریٹجی 2026-2030 کا اجرا کر دیا۔ اسلام آباد میں کاغذ سے میدان تک کے عنوان سے ہونیوالی تقریب میں جاری کی گئی حکمت عملی پانچ بنیادی ستونوں پر مشتمل ہے جن میں شرکت و مقابلہ جات، کھلاڑیوں کی ترقی و اعلی کارکردگی، تعلیم و استعداد کار میں اضافہ، تشہیر و ترقی اور گورننس و قیادت شامل ہیں۔ اس حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں خواتین کے گراس روٹس اور یوتھ مقابلوں کو وسعت دینے کے ساتھ قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر خواتین کی لیگ کا مرحلہ وار نظام متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اس مقصد کے لیے جامع کھلاڑی رجسٹریشن سسٹم اور قومی ٹیلنٹ شناختی فریم ورک بھی تشکیل دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...