بابر اعظم آؤٹ ہونے پر آپے سے باہر ، ویڈیو وائرل ہوگئی
بابر اعظم آؤٹ ہونے پر آپے سے باہر ، ویڈیو وائرل ہوگئی قائداعظم ٹرافی گولڈ کے میچ میں سٹار بیٹر نے غصے میں اپنا بیٹ پچ پر دے مار ا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی سٹار بیٹر بابر اعظم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مایوس کن کارکردگی کا تسلسل جاری ہے اور آؤٹ ہونے کے بعد ان کے غصے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔قائداعظم ٹرافی گولڈ کے میچ میں بابر اعظم اپنی وکٹ گنوانے کے بعد شدید مایوسی کا شکار دکھائی دئیے ۔پہلی اننگز میں متنازع آؤٹ قرار دئیے جانے والے بابر اعظم دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔جلد آؤٹ ہونے پر بابر اعظم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور غصے میں اپنا بیٹ پچ پر دے مارا جس کی ویڈیو نے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔ بابر اعظم کے اس روئیے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ،بعض مداحوں نے ان کی مایوسی کو کھیل کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جبکہ کئی نے کھل کر تنقید کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments