ایشین سکواش چیمپئن شپ ،پاکستان مینزٹیم فائنل میں پہنچ گئی
ایشین سکواش چیمپئن شپ ،پاکستان مینزٹیم فائنل میں پہنچ گئی سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دی ،فائنل میں آج جنوبی کوریا سے ٹاکرا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان مینز سکواش ٹیم ایشین سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دی، فیصلہ کن معرکے میں آج جنوبی کوریا سے مقابلہ ہوگا۔سیمی فائنل کے پہلے سنگلز مقابلے میں پاکستان کے عاصم خان نے ہانگ کانگ کے وانگ چی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی، دوسرے سنگلز مقابلے میں نور زمان نے بھی ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے کامیابی حاصل کی۔دوسری طرف پاکستان ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی اور ایران نے ایک کے مقابلے دو گیمز سے پاکستان کو ہرادیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments