دوسراٹیسٹ :ویسٹ انڈیز 356رنزپرآل آؤٹ ،بنگلہ دیش کے 3وکٹوں پر 88رنز
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 356رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔
عامر جانگو نے 212 گیندوں پر 133 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے ،کیون وکہم نے 61اورجسٹن گریوز نے 51رنزکی اننگز کھیلی ،حسن محمود نے چھ وکٹیں حاصل کیں ۔دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے پہلی اننگزمیں 3وکٹوں پر 88رنزبنالئے جبکہ اسے پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 269رنز کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments