پاکستان لنکا کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع،ٹرافی کی رونمائی
پاکستان لنکا کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع،ٹرافی کی رونمائی بابراعظم اور کوشال مینڈس کا ٹرافی کیساتھ راول لیک پر یادگار فوٹو سیشن
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان ٹیم کے بابر اعظم اورسری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے گزشتہ روز راول لیک کے دلکش مقام پر ٹرافی کی رونمائی کی اور ٹرافی کے ہمراہ یادگار تصاویر بنوائیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے 59 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے 23 میں فتح حاصل کی جبکہ سری لنکا نے 19 میچوں میں کامیابی سمیٹی ۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments