بنگلہ دیش کیساتھ سلہٹ ٹیسٹ ڈرا سیریز 1-0سے ویسٹ انڈیز کے نام
سلہٹ (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے توحید ہردوئے کے چوتھی اننگز میں 82 رنز کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ ڈرا کرلیا۔۔۔
تاہم مہمان ٹیم نے میرپور ٹیسٹ میں 8 وکٹوں کی کامیابی کے باعث دو میچز کی سیریز 1-0سے اپنے نام کرلی۔سلہٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ نے 356جبکہ بنگلہ دیش نے 386رنز بنائے تھے ،ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز 6وکٹوں پر 398رنزبناکرڈکلیئر کردی جس کے جواب میں میچ ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے 4وکٹوں پر 184رنزبنائے تھے ۔ مئی 2022 کے بعد بنگلہ دیش میں یہ پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا ہے ،اس دوران 18میچز نتیجہ خیز ثابت ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments