نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے بارش کی نذر
ہیملٹن(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ بارش کے باعث ایک بھی گیند پھینکے بغیر منسوخ کر دیا گیا۔
ہیملٹن میں مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں بھارت کو سیریز میں 0-2 کی برتری برقرار رکھنے کا موقع مل گیا۔سیریز کے چوتھے اور پانچویں ون ڈے میچز جمعہ اور اتوار کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments