انڈر 19 ایشیا کپ:ناقابل شکست پاکستان سیمی فائنل میں
بارہویں میچ میں نیپال کو 101 رنز سے ہرایا،احمد کے 89 ،فرحان کے 74 رنز
عمان(سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے نیپال کو 101 رنز سے شکست دے دی۔عمان کے الامیرات کرکٹ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے ۔ احمد حسین 89 اور کپتان فرحان یوسف 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیپال کی جانب سے بپن شرما نے 3، سشیل راول نے 2 جبکہ ابھے یادیو اور سچن بھٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روہت چاند 37 اور نیرج کمار یادیو 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 4، محمد صیام اور محمد حذیفہ نے 2، 2 جبکہ رضوان اللہ اور جہانگیر بلال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ گروپ اے سے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم ابتدائی دو میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی تھی۔آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔دوسری جانب گروپ بی سے افغانستان 6 اور سری لنکا 4 کے پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments