ڈبلیو ٹی اے فائنلز ،لنڈا نوسکووا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ڈبلیو ٹی اے فائنلز ،لنڈا نوسکووا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کیلیفورنیا (سپورٹس ڈیسک)جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی اور ومبلڈن چیمپئن لنڈا نوسکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوکو گف کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔۔

 جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ لنڈا نوسکووا نے امریکی کھلاڑی کوکو گف کے خلاف مکمل جارحانہ کھیل اور بہترین سروسز کے بدولت سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے فتح حاصل کی۔عالمی رینکنگ میں 8ویں نمبر پر موجود لنڈانوسکووا نے میچ پر شروعات سے ہی اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور پہلے سیٹ میں کوکوگف کی سروس 4 بار بریک کی۔ انہوں نے دوسرے سیٹ میں بھی اپنی عمدہ کھیل کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فتح حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...