پاکستان ساف کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ساف کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ساتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف)کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں جگہ پکی ہوگئی۔۔

 ڈھاکا میں جاری ایونٹ میں بھارت کی مالدیپ کے خلاف 0-1 کی فتح کے بعد پاکستان کی رسائی کنفرم ہوئی۔پاکستان گروپ بی میں دو میں سے ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر رہا جبکہ بھارت دونوں میچز جیت کر گروپ سے پہلے نمبر پر رہا۔پاکستان 14 نومبر کو سیمی فائنل میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم سے مقابلہ کرے گا ادھر ساف فٹبال سیمی فائنل سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پاکستان ٹیم کے پانچ بیرون ملک مقیم فٹبالرز نے ڈھاکا میں سکواڈ جوائن کرلیا۔ ابتدائی میچز فیفا ونڈو سے باہر ہونے کے سبب یہ پلیئرز ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...