سب کو توقع تھی کہ پچ پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا:بابر اعظم

سب کو توقع تھی کہ پچ پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا:بابر اعظم

سعود ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اپنے اوپنرز کو کریڈٹ دینا چاہوں گا،قومی کپتان

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سعود شکیل ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جاننے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ سب کو توقع تھی کہ پچ پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا، اپنے اوپنرز کو کریڈٹ دینا چاہوں گا، ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ دھننجایا اور کوشل مینڈس بھی تعریف کے مستحق ہیں، ثاقب خان کی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی وجہ سے ثاقب پر بہت زیادہ اعتماد تھا۔

ان میں وکٹیں حاصل کرنے کی بھوک بھی نظر آ رہی تھی۔انہوں نے کہاک جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، سعود نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں جبکہ وہ دباؤ کے اہم لمحات میں لمبی اننگز کھیلنا جانتے ہیں، وہ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ پنک بال سے کھیلنے کے لیے مختلف انداز میں تیاری کرنا پڑتی ہے ، مسلسل ریڈ بال سے کھیلتے ہیں، پنک بال سے 2، 3 دن کی تیاری کافی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پنک بال سے زیادہ پریکٹس کرنے کا موقع ملے تو یقیناً اچھی تیاری ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...