میسی تیسری مرتبہ ایم ایل ایس ایوارڈ کیلئے فائنلسٹ قرار

 میسی تیسری مرتبہ ایم ایل ایس ایوارڈ کیلئے فائنلسٹ قرار

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر اور انٹر میامی کے کپتان لیونل میسی کو 2026 کے میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس )کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے فائنلسٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

 وہ مسلسل تیسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔39 سالہ لیونل میسی نے 2024 اور 2025 میں مسلسل 2 مرتبہ ایم ایل ایس کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ اس سے قبل 1997 اور 2003 میں یہ ایوارڈ جیتنے والے پریکی کے بعد 2 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بنے تھے ۔لیونل میسی نے رواں سیزن میں انٹر میامی کی جانب سے 31 میچوں میں 26 گول سکور کیے اور لیگ کے باقاعدہ سیزن کے ٹاپ سکور رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...