پاک ،سری لنکا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

پاک ،سری لنکا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

پاکستان نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 284 رنز بنائے ، سعود شکیل کے 97رنز

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔پاکستان نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 97رنز،غازی غوری نے 35 رنز،بابر اعظم نے 34 رنز،محمد طحہ 24 رنز،اذان اویس 22 رنز،عرفات منہاس نے 16 رنز،سلمان علی آغا نے 13 رنز،طیب عارف 11 رنز،رضا اللہ 06 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔سری لنکا کی جانب سے ملن رتنائیکے نے 3،اسیتھا فرنینڈو،لاہیرو کمارا نے دو،دو جبکہ دھاناجیا ڈی سلوا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بیٹسمین سعود شکیل دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ،پہلی اننگ میں 93 اور دوسری اننگز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔خراب روشنی کے باعث پانچ دنوں کے دوران مجموعی طور پر 162 اوورز کا کھیل نہیں ہو سکا۔پاکستان کے فاسٹ باؤلر ثاقب خان کو پہلے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے پر \" مین آف دی میچ \" قرار دیا گیا۔پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...