فوج میں بحیثیت فوجی دو سال تک خدمات دینے والا ریچھ

فوج میں بحیثیت فوجی دو سال تک خدمات دینے والا ریچھ

وارسا(نیٹ نیوز)یہ 1944 کی بات ہے جب دوسری جنگِ عظیم اپنے عروج پر تھی.

اس دوران پولینڈ کی فوج اٹلی کیلئے مصر سے اپنے سمندری جہازوں پر سوار ہورہی تھی تاکہ وہاں جنگ میں حصہ لیا جائے جبکہ اسلحہ کی سپلائی پر ایک ریچھ مامور تھا۔

تاریخ اس ریچھ کو ووجٹیک (Wojtek) کے نام سے جانتی ہے ۔ پولینڈ کی فوج کو یہ ریچھ ایران میں لاوارث اور انتہائی کم عمری میں ملا تھا۔ اس کے بعد سے یہ ریچھ دو سال تک فوج میں بحیثیت ایک فوجی کے طور پر خدمات انجام دیتا رہا۔ووجٹیک فوجیوں کے ساتھ ہی سوتا، ان کے ساتھ کھیلتا اور لڑائی کے دوران بھاری بھرکم وزن اٹھاتا۔ ایک سال بعد جب جنگ اپنے اختتام کو پہنچی تو ووجٹیک کی آخری قیام گاہ سکاٹ لینڈ میں ایڈنبرگ کا ایک چڑیاگھر بنا۔ جہاں وہ کافی عرصے رہا۔ اس کے سابق فوجی ساتھی وہاں اس سے ملنے آتے اور اس کے ساتھ وقت بتاتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں