جنگلی ہاتھی اچانک گراؤنڈ میں گھس کر فٹ بال کھیلنے لگا

جنگلی ہاتھی اچانک گراؤنڈ میں گھس کر فٹ بال کھیلنے لگا

گول گھاٹ (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست آسام کے ضلع گول گھاٹ کے علاقے نو مالی گڑھ میں جنگلی ہاتھی اچانک فٹبال گراؤنڈ میں آ پہنچا اور اپنی فٹبال ڈرلز سے سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نو مالی گڑھ کے مقامی گراؤنڈ میں نوجوان فٹبال کھیل رہے تھے کہ اچانک قریبی جنگل سے نکل کر ایک ہاتھی میدان میں آگیا۔کھلاڑیوں کے خوفزدہ ہونے کی بجائے حیرت کا اس وقت کوئی ٹھکانا نہ رہا جب ہاتھی نے گیند پر اپناپاؤں رکھا اور اسے سنبھالتے ہوئے آگے بڑھانے لگا۔ ہاتھی نے اپنی سونڈ اور پاؤں کے ذریعے فٹ بال کو بالکل ایک تجربے کار کھلاڑی کی طرح کنٹرول کیا۔گراؤنڈ میں موجود لڑکوں نے اس منظر سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ہاتھی کے انوکھے شو سے لطف اٹھایا اور دور کھڑے ہو کر اس کی ویڈیو ریکارڈ کی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...