نیاریکارڈ،44.31 سیکنڈز میں ڈسک گالف کا ہول مکمل

نیاریکارڈ،44.31 سیکنڈز میں ڈسک گالف کا ہول مکمل

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست آئیڈاہو میں چار رکنی ٹیم نے ڈسک گالف کا ہول مکمل کرنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈیوڈ رش ان کے دوست ٹریوس ڈیوڈسن اور ڈیوڈسن کے بیٹوں اینڈرز اور اولیور نے مل کر چار افراد کی ٹیم کے ذریعے ڈسک گالف کا ہول مکمل کرنے کا تیز ترین وقت ریکارڈ کیا۔ٹیم نے یہ کارنامہ صرف 44.31 سیکنڈز میں انجام دیا لیکن اس کامیابی کیلئے انہیں 60 مرتبہ کوشش کرنا پڑی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قوانین کے مطابق ریکارڈ کیلئے ہول کی لمبائی کم از کم 200 میٹر ہونا ضروری تھی۔200سے زیادہ گنیزورلڈریکارڈ اپنے نام کرنیوالے ڈیوڈ رش نے بتایا کہ انہوں نے مضبوط ڈرائیو ماری، ٹریوس نے بہترین شاٹ کھیلا، اولیور نے رفتار برقرار رکھی جبکہ اینڈرز نے ڈسک کو ہدف کے قریب پہنچا دیا اور مشترکہ کوشش سے ریکارڈ بن گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...