روزانہ کافی پینا ڈیمنشیا کے خطرات میں کمی کا باعث
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکن فزیولوجیکل سوسائٹی کے تحت 43 سال تک جاری رہنے والی ایک طویل ترین تحقیق کے نتائج میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ معتدل مقدار میں کیفین والی کافی پینے سے دماغی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
محققین نے دیکھا کہ جو افراد باقاعدگی سے کیفین والی کافی کا استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈیمنشیا (یادداشت کی شدید کمزوری)لاحق ہونے کی شرح بہت کم دیکھی گئی۔باقاعدگی سے کافی پینے والوں میں سالانہ ڈیمنشیا کے 141 کیسز فی لاکھ افراد ریکارڈ کئے گئے جبکہ کافی نہ پینے والے افراد میں یہ شرح 330 کیسز فی لاکھ سالانہ تھی۔تحقیق کے مطابق روزانہ 2 سے 3 کپ کیفین والی کافی پینا دماغی کارکردگی اور یادداشت کے تحفظ کیلئے سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوا تاہم اس سے زیادہ مقدار پینے سے اضافی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments