ایرانی دکاندار کی نیتن یاہو سے مشابہت ، گاہکوں کا بائیکاٹ

ایرانی دکاندار کی نیتن یاہو سے مشابہت ، گاہکوں کا بائیکاٹ

تہران(نیٹ نیوز)ایران میں ایک دکاندار کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنا مہنگا پڑ گیا۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں خشک میوہ جات، گری دار اشیا اور مٹھائیاں فروخت کرنے والا دکاندار اپنی شکل و صورت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ویڈیوز دیکھنے کے بعد صارفین ان کے چہرے کے خدوخال، بالوں کے انداز اور تاثرات کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملتا جلتا قرار دے رہے ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے شروع کر دیے ، جبکہ بعض افراد نے دکاندار سے خریداری نہ کرنے کی اپیل بھی کر دی۔ رپورٹس کے مطابق بائیکاٹ کے باعث دکاندار کا کاروبار متاثر ہوا ہے اور وہ اس صورتحال سے پریشان ہے ۔تاہم دکاندار کی شناخت، ویڈیو کی اصل تاریخ اور کاروباری نقصان کے دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...