امریکا،لاکھوں کمانے والی بھارتی خاتون کا گزارا نہیں ہوتا

امریکا،لاکھوں کمانے والی بھارتی خاتون کا گزارا نہیں ہوتا

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں سالانہ ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ کمانے والی بھارتی خاتون نے خود کو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا قرار دیتے ہوئے اپنے ماہانہ اخراجات کی تفصیلات شیئر کردیں ۔۔۔

 ماہیما راٹھی نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کی ماہانہ آمدنی تقریباً 8 ہزار ڈالر یعنی 7 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے ہے ۔ماہیما نے بتایا کہ اس ‘‘قلیل’’ آمدنی میں سے تقریباً ڈیڑھ ہزار ڈالر ٹیکس کی مد میں ادا ہوجاتے ہیں جب کہ گھر کی قسط پر 2 ہزار 500 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ تمام اخراجات کے بعد ان کے پاس تقریباً ایک ہزار ڈالر بچتے ہیں،بھارت میں قیام کے دوران سالانہ آمدنی 15 لاکھ روپے تھی لیکن اس وقت وہ زیادہ بچت کرنے میں کامیاب تھیں۔ صارفین کے مطابق امریکا میں بہتر سہولیات اور معیارِ زندگی بھی متوسط طبقے کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...