مصنوعی مٹھاس بولنے کی صلاحیت میں کمی کی رفتار بڑھا سکتی

مصنوعی مٹھاس بولنے کی صلاحیت میں کمی کی رفتار بڑھا سکتی

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چینی کے استعمال سے میٹابولک بیماریوں کے خطرات میں اضافے کے بارے میں آگاہی بڑھنے کے ساتھ مشروبات، سنیکس اور میٹھے پکوانوں میں چینی کے متبادل کے طور پر مصنوعی مٹھاس کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے ۔

مختلف تحقیق میں ان کا تعلق ذیابیطس، امراض قلب، کینسر، ڈپریشن اور ڈیمنشیا سے بھی منسلک پایا گیا ہے ۔ اسی تناظر میں امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جریدے میں شائع تحقیق میں مصنوعی مٹھاس کے دماغی صلاحیتوں پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق شرکا روزانہ اوسطاً 92 ملی گرام مصنوعی مٹھاس استعمال کر رہے تھے ۔ 60 سال سے کم عمر افراد والے گروپ میں الفاظ کے روانی سے استعمال کی صلاحیت میں کمی کی رفتار کم استعمال کرنے والے گروپ کے مقابلے میں 173 فیصد زیادہ جبکہ مجموعی دماغی صلاحیت میں کمی کی رفتار 63 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...