سمندری: شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تاجروں کی تعاون کی یقین دہانی
سمندری (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سمندری شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ کی اور شہر کی صفائی و جمالیات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
اس سلسلے میں تاجروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے کاروبار کو دکانوں کے اندر رکھیں، بیرونی جگہ پر کسی قسم کا ڈسپلے یا سائن بورڈ نہ لگائیں، دوکانوں کے فرنٹ خالی رکھیں، اور باہر پودے اور پھولوں کے گملے رکھ کر بازاروں کی خوبصورتی میں حصہ ڈالیں۔انجمن تاجران کے صدر میاں شبیر احمد، مہالمی ملک طارق بلال نے انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔