چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع، عوام مطمئن

چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر  کا قلع قمع، عوام مطمئن

چناب نگر (نامہ نگار)سال 2025 میں ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف اور آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں نے عوام کو سکھ کا سانس دلایا۔

اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹری پاکستان علما کونسل حافظ مقبول احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او اور آر پی او کی فرض شناسی اور محنت نے ضلع چنیوٹ اور فیصل آباد ڈویژن کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے فرض شناس افسروں کی موجودگی میں جرم پروان نہیں چڑھ سکتا۔اہل علاقہ نے ڈی پی او اور آر پی او فیصل آباد کی بہتر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں